ایز مائی ٹرپ ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز کا شراکت دار بن گیا

ایز مائی ٹرپ ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز کا شراکت دار بن گیا

دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے بڑے آن لائن ٹریول پلیٹ فارمز میں ایک ایز مائی ٹرپ نے ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے ۔۔

 یہ تعاون کھیلوں اور تفریح کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے جو دنیا بھر کے شائقین کے لیے کرکٹ کا تجربہ بڑھانے میں دو بڑے اداروں کا الحاق ہے ،یہ شراکت داری کھیلوں کی بہترین کارکردگی اور دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کیلئے ناقابل فراموش تجربات سے متعلق لگن بھی واضح کرتی ہے ۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں سرمایہ کاری کرنے والے بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اس تعاون پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا ہے ، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 3 جولائی سے برطانیہ کے شہر برمنگھم کے مشہور ایجبسٹن سٹیڈیم میں شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں پاکستانی چیمپئنز، انڈیا چیمپیئنز، آسٹریلیا چیمپیئنز، انگلینڈ چیمپئنز، جنوبی افریقہ چیمپئنز، اور ویسٹ انڈیز چیمپئنز شرکت کررہی ہیں،اب تک شاہد آفریدی، یوراج سنگھ، ، بریٹ لی، ایان بیل، اور ڈیرن سیمی جیسے لیجنڈری کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں