کرکٹ ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، تحقیقات شروع

کرکٹ ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، تحقیقات شروع

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )کرکٹ سیریز کے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں جس کے بعد فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں ۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اس ضمن میں ایجنسی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سٹاف سے تفتیش شروع کردی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلمان نصیر کے ماتحت کام کرنے والی خاتون اور دیگر دو ملازمین کو ایف آئی اے طلب کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹ فروخت کرنے والی نجی کمپنیز اور پی سی بی کے معاہدوں کی بھی چھان بین شروع کردی گئی ہے ۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں جاری چیکس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں