اذلان شاہ ہاکی کپ:قومی کھلاڑیوں کے ویزے لگ گئے

اذلان شاہ ہاکی کپ:قومی کھلاڑیوں کے ویزے لگ گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی فیڈریشنز کے دو دھڑوں کا معاملہ تو تاحال حل نہیں ہوسکا، البتہ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ملائیشیا کے ویزے لگ گئے ۔۔

اذلان شاہ ہاکی کپ 4 مئی سے ملائیشیا کے شہرایپوہ میں شروع ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی کے 18 رکنی سکواڈ، 7 ریزرو کھلاڑیوں اور تین آفیشلز کے ملائیشیا کے ویزے لگ گئے ، پاکستان ہاکی ٹیم کی 24 گھنٹے میں روانگی متوقع ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ تین آفیشلز میں غیر ملکی کوچ رولینٹ آلٹمنز، ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی اور فزیو تھراپسٹ محمد وقاص ٹیم کے ہمراہ ملائیشیا جائیں گے ۔پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت عماد شکیل بٹ کرینگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں