بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کھیلنے کا فیصلہ حکومت کریگی:راجیو شکلا

 بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کھیلنے کا فیصلہ حکومت کریگی:راجیو شکلا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی پر ہم وہی کریں گے جو حکومت ہمیں کہے گی،بھارتی ٹیم اسی وقت پاکستان بھیجیں گے جب حکومت اجازت دے گی۔خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں شیڈول ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایونٹ کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو بھیج چکا ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی حکومت ابھی تک ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں