بابر اعظم ویرت کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب

بابر اعظم ویرت کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئرلینڈ کے خلاف 10 مئی سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرنے کے قریب ہیں۔

 بابر اعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگ میل کے قریب پہنچ گئے ہیں جس سے وہ بھارت کے ویرات کوہلی اور روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیں گے ۔ صرف ایک فتح انہیں یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے سب سے کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بنا دے گی۔بابر اس وقت مسابا کے ساتھ بحیثیت کپتان 44 فتوحات کے ساتھ برابر ہیں۔ اصغر افغان 52 میچز میں 42 کامیابیاں حاصل کرکے تیسرے جب کہ این مورگن 72 مقابلوں میں 42 میچز جیت کر چوتھے نمبر پر ہیں۔ مزید برآں بابر اعظم فی الحال 76 میچوں کے ساتھ تاریخ میں سب سے زیادہ T20I میں اپنی قوم کی کپتانی کرنے پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں۔جب وہ 10 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی قیادت کریں گے تو بابر اعظم ایرون فنچ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی میچز میں اپنی ٹیم کی کپتانی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیں گے ۔بیٹنگ کے محاذ پر بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 4000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بننے کے قریب ہیں۔ 107 اننگز میں 3823 رنز بنا کر وہ ویرات کوہلی اور روہت شرما سے پیچھے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں