آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار

آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار ہیں۔کپتان مچل مارش نے آسٹریلیا میں دستیاب پلیئرز کے ساتھ برسبین میں کیمپ میں شرکت کی۔

مچل مارش ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے ،اس حوالے سے آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے بتایا کہ مچل مارش بہتر ہو رہے ہیں، فٹنس توقع سے زیادہ سست روی سے بحال ہو رہی ہے ، ان کو آئی پی ایل سے باہر ہوئے کافی وقت ہو چکا ہے ۔اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں تقریباً ایک ماہ کا وقت ہے ، مکمل فٹ ہونے کے لیے کافی وقت ہے ، 2ہفتے وہ مزید بولنگ نہیں کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں