دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ، قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ، قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

دبئی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کے سلسلے میں لاہور سے دبئی پہنچ گئی۔دبئی سے ٹیم آئرلینڈ روانہ ہو گی جہاں وہ تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

آئرلینڈ سے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ جائے گی جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر ویزا اجرا میں تاخیر کی وجہ سے بعد میں ٹیم کو جوائن کرینگے ،پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔قبل ازیں لاہور ایئرپورٹ پر قا ئم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے روانگی سے قبل قومی ٹیم سے ملاقات کی اور ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورکھلاڑیوں کو الوداع کیا۔ اس موقع پر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پوری قوم ٹیم کے ساتھ ہے ، امید ہے کہ ٹیم میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کریگی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں