ویمن ٹی 20 بولرز رینکنگ میں سعدیہ اقبال پہلے نمبرکے قریب

 ویمن ٹی 20 بولرز رینکنگ میں  سعدیہ اقبال پہلے نمبرکے قریب

دبئی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال آئی سی سی رینکنگز میں 20 بولرز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ تازہ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی خاتون کرکٹر ہیلی میتھیوز نے ترقی کی ہے ۔

 اس کے ساتھ ساتھ، پاکستانی سپنر سعدیہ اقبال 20 بولرز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ ہیلی میتھیوز ٹی20 انٹرنیشنل بلے بازوں کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر جبکہ بالرز کی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر ہیں اور آل رانڈر کے زمرے میں اپنی کمانڈنگ برتری کو برقرار رکھے ہوئے ہیں تیز گیند باز فاطمہ ثنا 26 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں