وزیراعلیٰ پنک گیمز کی فاتح کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب پذیرائی

وزیراعلیٰ پنک گیمز کی فاتح کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب پذیرائی

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کی فاتح لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے اعزاز میں تقریب پذیرائی ہوئی،جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز تھیں۔

تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سمیرا ستاراور باسکٹ بال ٹیم کے کوچ آصف اقبال خان سمیت دیگر ٹیم آفیشلز نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی ایتھلیٹکس اور باسکٹ بال ایونٹ میں پہلی پوزیشن، ہاکی اور کرکٹ میں دوسری پوزیشن، اور ٹیبل ٹینس میں تیسری پوزیشن پر رہی،لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کی کھلاڑیوں نے 8 گولڈ، 3 سلور اور 1 برانز میڈل حاصل کرتے ہوئے کل 477 پوائنٹس حاصل کئے یوں پنک گیمز 2024کی چیمپئن کا تاج اپنے سر سجایا۔وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے ، پاکستانی کھلاڑیوں میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کرنا بہت ضروری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں