بھارت:ان ڈور کرکٹ کے دوران گیند لگنے سے بچہ چل بسا

بھارت:ان ڈور کرکٹ کے دوران گیند لگنے سے بچہ چل بسا

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارت میں ان ڈور کرکٹ کھیلتے ہوئے زور دار شاٹ کے باعث گیند لگنے سے بچے کی جان چلی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں پیش آیا، سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس کے مطابق 11 سالہ لڑکا شوریا گیند کرواتا ہے تاہم بیٹر کے زوردار شاٹ سے بچ نہیں پاتا اور گیند نازک حصے پر لگنے سے وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر جاتا ہے ۔ اسے ہسپتال پہنچایا گیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں