انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپینز کے کراچی میں طوفانی مقابلے

انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپینز کے کراچی میں طوفانی مقابلے

کراچی (سپورٹس ڈیسک ) رویلیشن ایسٹرن ریسلنگ (REW)کے ریسلی میکس (تھرڈ) WRESTLE MAX IIIریسلنگ مقابلوں میں انٹر نیشنل ریسلنگ چیمپینز نے کراچی میں طوفانی مقابلوں میں شائقین کے دل دہلا دیئے ۔

 کشمیر پارک میں ریسلنگ مقابلوں میں پاکستان، سعودی عرب، انڈیا، ایشین سمیت 17ریسلر چیمپیئن مقابلوں میں چھائے رہے اور شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ بلخصوص ایشین چیمپیئن شیر خان، انڈین چیمپیئن جہانزیب ران جت، ایشین چیمپیئن ایکس ایکے (XEKA)چیمپیئن پرنس احمد ، پاکستان آرمی کے نوم (Noom)، سعودی عرب سے چیمپیئن اختر سمیت ایشین و ایسٹرن چیمپیئن کاؤ برینڈون (Kovu Brandon)، ایکس مایک (XMAK)، ہاک برگ (HAWK BERG) فیصل شہزاد، احمد بوئیکا (Ahmed Boyka) ، نور زئی، نواب، طلحہ علی، روکاگ (Rockaag) سمیت 17چیمپیئنز نے مقابلوں میں طوفان مچا دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں