بلجیم کے ٹم مرلیئرنے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا

بلجیم کے ٹم مرلیئرنے گیرو ڈی اٹالیہ  سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا

روم (سپورٹس ڈیسک ) بیلجیئم کے ٹم مرلیئرنے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔ 31 سالہ بیلجیئم کے سائیکل سوار ٹم مرلیئرنے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔۔

166کلومیٹر کا فاصلہ 3گھنٹے 54 منٹ اور 35سیکنڈز میں طے کرکے تیسرے مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ میزبان اٹلی کے سائیکل سوار جوناتھن میلان نے دوسری جبکہ اریٹیریا کے سائیکل سوار بینیم جرمے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں