سینٹرل ایشین والی بال لیگ،14رکنی پاکستان سکواڈ کا اعلان

سینٹرل ایشین والی بال لیگ،14رکنی پاکستان سکواڈ کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان والی بال فیڈریشن نے 11 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہونیوالی اینگرو سنٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے چودہ رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا، مراد جہاں ایونٹ میں گرین شرٹس کی قیادت کرینگے ۔

 پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چودھری محمد یعقوب کے مطابق لیاقت جمنیزیم اسلام آباد میں 17 مئی تک کھیلے جانیوالے ایونٹ میں قومی ٹیم کا چناو ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ روبن وولوچن نے کیا مراد جہاں اینگرو سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں گرین شرٹس کی قیادت کریں جبکہ محمد کاشف نوید کو نائب کپتان ہونگے ۔ سکواڈ میں ولید خان، مراد خان، ایمل خان، عثمان فریاد علی، فخر الدین، آفاق خان، عبدالظہیر، مصور خان، محمد حماد، علی حیدر، ناصر علی اور محمد یاسین شامل ہیں۔ ٹیم آفیشلز میں روبن وولوچن ہیڈ کوچ، سعید احمد خان، احسان اقبال اسسٹنٹ کوچز، برازیل کے لوکاس روڈریگز فزیکل ٹرینر ہونگے ۔ ایشین لیگ میں پاکستان 11 مئی کو افتتاحی میچ ترکمانستان کے خلاف کھیلے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں