قومی خواتین ٹیم کی انگلینڈمیں ٹریننگ ،آج پہلاپریکٹس میچ

قومی خواتین ٹیم کی انگلینڈمیں ٹریننگ ،آج پہلاپریکٹس میچ

لندن(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر کھلاڑیوں نے تیسرے دن ٹریننگ کی ۔کھلاڑیوں نے اپٹن اسٹیل کانٹی گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ۔

پاکستان ویمنز ٹیم آج اپنا پہلا پریکٹس میچ کھیلے گی۔ٹی ٹونٹی میچ ای سی بی ڈیولپمنٹ الیون کے خلاف مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے اپٹن اسٹیل کانٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا،دوسری طرف پاکستانی ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کوشش یہی ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں۔ ورلڈ کپ کی وجہ سے مختلف کمبی نیشن آزمائے ۔ اب تک ہونے والی سیریز میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے ۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مشکل کنڈیشنز ہوں گی، مجھے لگتا ہے ہماری بیٹرز ہماری مضبوطی ہیں، ہم باؤنسی وکٹ پر اچھا کھیلتے ہیں۔ ٹیم میں ڈومیسٹک اسٹرکچر اچھا ہوگا تو ہمیں نیا ٹیلنٹ بھی ملے گا۔ ویمن ٹیم میں فٹنس پر کام ہونا ضروری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں