ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ:لاہور اور کراچی پرسوں فائنل میں مدمقابل

ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ:لاہور اور کراچی پرسوں فائنل میں مدمقابل

فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک ) نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور اور کراچی کے درمیان پرسوں ہفتے کے روز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں اٹھارہ اٹھارہ پوائنٹس کے ساتھ لیگ میچوں میں سرفہرست رہیں۔بدھ کے روز کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچوں میں کراچی، لاہور اور پشاور نے کامیابی حاصل کی۔ کراچی نے راولپنڈی کو 22 رنز سے ہرا یا۔ پشاورنے ملتان کو 4 رنز سے شکست دی جبکہ لاہور نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے پچھاڑا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں