روس کیخلاف جنگ میں ایک اور یوکرینی کھلاڑی ہلاک

روس کیخلاف جنگ میں ایک  اور یوکرینی کھلاڑی ہلاک

ماسکو(سپورٹس ڈیسک )روس کیخلاف جنگ میں ایک اور یوکرینی کھلاڑی ہلاک ہوگیا ،غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ اولمپک ویٹ لفٹر اولیکسینڈر پیلیشینکو روس کے ساتھ جنگ میں مارے گئے ۔یوکرین کی اولمپک کمیٹی نے تصدیق کی ہے۔۔

 کہ اولیکسینڈر پیلیشینکو یوکرین کی مسلح افواج کے ساتھ فرنٹ لائنز پر موجود تھے ۔

 روس کے خلاف جنگ میں اب تک یوکرین کے 400 سے زائد ایتھلیٹس ہلاک ہوچکے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں