پی سی بی چیلنج کپ میں سمبڑیال کی ٹاپ پوزیشن

پی سی بی چیلنج کپ میں  سمبڑیال کی ٹاپ پوزیشن

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سمبڑیال سیالکوٹ نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔دوروزہ میچ میں سیالکوٹ سٹی کو میچ میں شکست دے کر سمبڑیال نے ٹورنامنٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

میچ میں 8 وکٹ حاصل کرنے پر پر شاہد علی کوپلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ موسی عظیم کو ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹسمین ،فیضان گھمن کو بہترین فاسٹ باؤلر اور ابو ہریرہ کو بہترین سپین باؤلر قرار دیا گیا ،مہمان خصوصی سابق ممبر پی سی بی گورننگ باڈی ملک ذوالفقار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں