ورلڈکپ میں پہلی بار 3پاکستانی امپائر فرائض سرانجام دینگے

ورلڈکپ میں پہلی بار 3پاکستانی  امپائر فرائض سرانجام دینگے

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) ورلڈکپ میں پہلی بار 3 پاکستانی امپائر فرائض سرانجام دیں گے جن سے نامورپاکستانی ریٹائرڈ علیم ڈار نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کی۔

علیم خان نے کہا کہ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی سے میں نے خود کو آرام دہ محسوس کیا۔ ورلڈکپ کیلئے منتخب امپائر احسن رضا نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈی آر ایس سے لوگوں کے شکوک کافی حد تک کلیئر ہوگئے ، آصف یعقوب نے کہا کہ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں جگہ بنانا میری خواہش ہے ۔ راشد ریاض نے کہا کہ کرکٹ کھیلتے وقت ہی فیصلہ کرلیا تھا امپائر بننا ہے ، ورلڈکپ میں اپنا بہترین کرنے کی کوشش کروں گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں