فخر نے زیادہ قربانی دی ، انہیں کپتان بنانا چاہیے : یونس خان

فخر نے زیادہ قربانی دی ، انہیں  کپتان بنانا چاہیے : یونس خان

کراچی (سپورٹس ڈیسک)2009میں پاکستان کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان یونس خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ فخر زمان کو بابراعظم کی جگہ کپتانی دینی چاہیے ۔

رضوان، شاہین اور بابراعظم کے نام قیادت کیلئے گردش کررہے ہیں لیکن اوپنر فخر زمان نے ٹیم کیلئے سب سے زیادہ قربانی دی ہے ، وہ کیوں قیادت کے اہل نہیں کیا وہ پررفامر نہیں ہیں؟۔ فخر واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹیم کیلئے اپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی وہ 4، 5 نمبر پر آکر کھیل رہے ہیں، تو وہ کیوں کپتانی کے اہل نہیں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں