اٹلی کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ڈکیتی مزاحمت پر زخمی

اٹلی کی فٹبال ٹیم کے سابق  کپتان ڈکیتی مزاحمت پر زخمی

روم / کراچی(سپورٹس ڈیسک ) اطالوی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور اے سی میلان کے سابق فٹبالر رابرٹو بیگیو شمالی اٹلی میں اپنے گھر پر مسلح ڈکیتی میں زخمی ہو گئے ۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پانچ مسلح ڈکیت 57 سالہ سابق فٹبالر کے گھر میں داخلے ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند کیا۔اس دوران فٹبالر نے مزاحمت کی تو ڈکیتوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ماتھے پر بندوق کا بٹ مارا جس کے نتیجے میں اُن کا سر پھٹ گیا۔ ڈاکٹرز نے رابرٹو کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں