پاکستان نے جونز کریک اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی

 پاکستان نے جونز کریک اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی

واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے عاصم خان نے امریکا میں ہونے والی جونز کریک اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔12 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے اس ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے اپنے ہم وطن اشعب عرفان کو 1-3 سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔

امریکی ریاست جارجیا میں ہونیوالی جانز کریک اوپن کا فائنل آل پاکستان افیئر تھا جس میں ورلڈ نمبر 73 اور پاکستان کے ٹاپ پلیئر عاصم خان نے پہلا گیم ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے اشعب عرفان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں