13غیر ملکی کوہ پیماؤں نے پاکستان میں گیشربرم ٹو کو سر کرلیا

13غیر ملکی کوہ پیماؤں نے  پاکستان میں گیشربرم ٹو کو سر کرلیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )مختلف ملکوں کے 13غیر ملکی کوہ پیماؤں نے پاکستان میں گیشربرم ٹو کو سر کرلیا، گیشربرم ٹو سر کرنے والے کوہ پیماؤں میں پاکستان کی ڈاکٹر شاہدہ جمیل اور رانا حسن جاوید بھی شامل ہیں۔

8035 میٹر بلند گیشربرم ٹو دنیا کی 13 ویں بلند چوٹی ہے ،2 مختلف ٹیموں کے ساتھ گیشربرم سر کرنے کی مہم میں نیپال، کوسوو، سوئٹزرلینڈ اور اٹلی کے کوہ پیما بھی شامل تھے ۔روس کی علیہ پیکووا بھی گیشربرم ٹو سر کرنے والوں میں شامل ہیں،ادھر گیشربرم ٹو سر کرنے والے کوہ پیماؤں میں پاکستان کی ڈاکٹر شاہدہ جمیل اور رانا حسن جاوید بھی شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں