چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا اشارہ

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی  ٹیم  کے  پاکستان  آنے  کا  اشارہ

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ایک بار پھر اشارہ دیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے ۔

اتر پردیش پریمیئر لیگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہاکہ ممکنہ طور پر بھارتی ٹیم حکومتی اجازت ملنے کے بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے ، ٹرافی نہ کھیلی تو سال 2026 ون ڈے ورلڈکپ (جس کے میزبان بھارت اور سری لنکا ) ہیں کیلئے پاکستان اپنا فیصلہ کرنے کیلئے آزاد ہے ۔ پاکستان ون ڈے ورلڈکپ 2026 کے حوالے سے جو چاہے کہے لیکن چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت کیلئے ہمیں حکومتی منظوری درکار ہے ۔ ہمیں معلوم ہے پاکستان ایشیاکپ بھارت نہ آکر کھیلنے کی دھمکی دے گا لیکن بورڈ کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ فیصلہ بھارتی حکومت کے ہاتھ میں ہے ناکہ بی سی سی آئی!۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں