کوہلی کو’’چوکلی‘‘کہہ کر پکارنے پر کرکٹر ناراض

کوہلی کو’’چوکلی‘‘کہہ کر پکارنے پر کرکٹر ناراض

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو پریکٹس سیشن کے دوران مداح نے ’چوکلی‘ کہہ کر پکارنے پر کرکٹر ناراض ہوگئے ۔

واقعہ ٹی20 ورلڈکپ فائنل جیتنے کے بعد انکے پہلے میچ سے عین اسوقت پیش آیا جب وہ پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوہلی اپنی ٹیم کے ساتھیوں سے بھرے کمرے میں اپنی شیڈو پریکٹس پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے جب ایک مداحض نے ’چوکلی-چوکلی‘ کا نعرہ لگانا شروع کیا،تضحیک آمیز اصطلاح نے فوری طور پر کوہلی کی توجہ مبذول کرلی اور مداح کی طرف موڑ کردیکھا انکے ردعمل سے صاف نظر آیا کہ وہ اس لفظ سے خوش نہیں تھے ۔اس طنز پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ، کوہلی نے سختی سے جواب دیا، یہاں نہیں۔چوکلی‘ ایک بول چال کی اصطلاح ہے جسے سوشل میڈیا پر ٹرولز استعمال کرتے ہیں، جس میں کوہلی کی کنیت کو ’چوکنگ‘ کے ساتھ ملایا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں