ایشین چیمپینز ہاکی ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

ایشین چیمپینز ہاکی ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) ایشین چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع گیا، پہلے روز 25کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی۔۔۔

تفصیلات کے مطابق نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں لگائے گئے تربیتی کیمپ میں روزانہ دو سیشنز ہونگے جس میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس اور کھیل کے معیار پر توجہ دی جائیگی۔ ٹریننگ کیمپ کے پہلے روز شاراہ لسٹ کردہ 39کھلاڑیوں میں سے 25کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ایشین چیمپینز ٹرافی 8 ستمبر 17ستمبر تک چین میں کھیلی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں