پیرس اولمپکس:سخت سکیورٹی کے باوجود اسرائیلی کھلاڑی خوفزدہ

پیرس اولمپکس:سخت سکیورٹی کے  باوجود اسرائیلی کھلاڑی خوفزدہ

پیرس (سپورٹس ڈیسک )پیرس اولمپکس 2024 میں سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود اسرائیلی کھلاڑی خوف کا شکار ہوگئے ۔

اسرائیلی کھلاڑیوں کو پیرس میں کسی ریاستی سربراہ کے طرز پر سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ، تاہم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد سکیورٹی حکام نے اسرائیلی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کیلئے خدشات کا اظہار کیا ہے ۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پیرس جانے سے قبل بھی اسرائیلی کھلاڑیوں کو ای میلز کے ذریعے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔اسرائیل کی ایک خاتون میراتھونر کا کہنا ہے کہ وہ اولمپکس کے دوران کھیل کے علاوہ اپنے ملک کا لباس نہیں پہنتی جبکہ اپنے بیگ پر بنے جھنڈے کو بھی ٹیپ لگا کر چھپا دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں