پیرس اولمپکس : 7میں سے 5 پاکستانی ایتھلیٹس کا سفر ختم

 پیرس اولمپکس : 7میں  سے  5  پاکستانی ایتھلیٹس  کا  سفر  ختم

پیرس (سپورٹس ڈیسک ) پیرس اولمپکس میں شرکت کرنیوالے7میں سے5پاکستانی ایتھلیٹس کا سفر ختم ہوگیا، اب صرف شوٹر غلام بشیر اور ارشد ندیم سے امیدیں باقی ہیں۔پاکستان کے مزید دو ایتھلیٹس پیرس اولمپکس سے باہر ہوگئیں۔۔

سپرنٹر فائقہ ریاض نے 100میٹر کوالیفکیشن میں حصہ لیا وہ اپنی ہیٹ میں چھٹے نمبر پر رہیں۔انہوں نے مقررہ فاصلہ 12 اشاریہ 49 سیکنڈ سے طے کیا، فائقہ ریاض نہ ہیٹ میں ٹاپ ٹین میں رہیں اور نہ ہی اگلے پانچ مجموعی بہترین پلیئرز میں آسکیں ،یوں فائقہ ریاض 100 میٹر ریس کے فائنل راؤنڈ میں جگہ نہ بناسکیں۔ اولمپکس سے گزشتہ روز باہر ہونے والی دوسری خاتون ایتھلیٹس کشمالہ طلعت تھیں جنہوں نے 25میٹر ایئر پسٹل ایونٹ کے کوالیفکیشن میں حصہ لیا لیکن وہ فائنل راؤنڈ میں جگہ نہ بناسکیں، وہ 40 شوٹرز میں سے 22ویں نمبر پر رہیں،قبل زیں گلفام جوزف بھی ایونٹ سے باہرہوچکی ہیں ۔یوں پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والی پاکستان کی تینوں خواتین ایتھلیٹس کا سفر ختم ہوگیا۔علاوہ ازیں فرانس میں متعین پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے 25 میٹر ویمن پسٹل کے مقابلے میں شریک پاکستان کی کشمالہ طلعت کو ایکشن میں دیکھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں