باؤلنگ ‘بیٹنگ ‘فیلڈنگ ‘پاکستان اور بنگلہ دیش کی بھرپورپریکٹس

باؤلنگ ‘بیٹنگ ‘فیلڈنگ ‘پاکستان اور بنگلہ دیش کی بھرپورپریکٹس

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیموں نے گزشتہ روز بھی پنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا، دونوں ٹیموں نے اپنے کوچز کی نگرانی میں باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی خوب پریکٹس کی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21اگست اور دوسرا ٹیسٹ میچ 30اگست سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیموں نے اسلام آباد کلب کرکٹ گرائونڈ میں پریکٹس کی۔ نیاز خان اور علی زریاب آصف نے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کو جوائن کرلیا۔ ادھر دوسرے چار روزہ میچ کیلئے سومیا سرکار، محمد نعیم، سیف حسن، ذاکر علی، توحید ہریدوئے اور محمد سیف الدین نے بنگلہ دیش اے کے سکواڈ کو جوائن کر لیا۔بنگلہ دیش اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ کل 20 اگست سے اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں