وکٹ مددگار ، بیٹنگ پر اعتماد ، میچ جیتیں گے :خرم شہزاد

 وکٹ مددگار ، بیٹنگ پر اعتماد ، میچ جیتیں گے :خرم شہزاد

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزادنے کہاہے کہ وکٹ مددگار تھی، بیٹنگ لائن پر اعتماد ہے ، انشاء اللہ میچ جیتیں گے ۔

پنڈی سٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ساتویں وکٹ میں بنگلہ دیش کی پارٹنر شپ اچھی لگ گئی جسکی وجہ سے انکا سکور ہوا، میری کوشش ہے پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلوں اور پاکستان کا نام روشن کروں۔ مثبت رہنے کی کوشش کرتے ہیں، بطور پروفیشنل کرکٹر ہر صورتحال کے لیے تیار رہتے ہیں، کوشش تھی جب بنگلہ دیش کی پارٹنر شپ چلی تو اس کو تحمل سے بریک کریں۔ شروع میں ہم مطمئن تھے لیکن پھرساتویں وکٹ کی پارنٹرشپ لگ گئی ، یہ سب گیم کا حصہ ہے ۔ نائٹ واچ مین پہلے بھی کھیلا، اب بھی ٹیم کی ضرورت تھی کھیلا لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں