پاکستانی ناقص فیلڈنگ پر امپائر کے تاثرات کی ویڈیو وائرل

پاکستانی ناقص فیلڈنگ پر امپائر کے تاثرات کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ناقص فیلڈنگ پر امپائر بھی اپنے تاثرات نہیں چھپا سکے ۔

 اننگز کے پہلے اوور میں ہی میر حمزہ کی گیند پر بنگلادیش کے اوپنر شادمان اسلام کے بلے کا باہری کنارہ چھو کر گیند پانچویں سلپ پر موجود سعود شکیل کی جانب آئی لیکن وہ کیچ پکڑنے میں ناکام رہے ۔اس موقع پر پاکستانی کپتان شان مسعود کے چہرے پر مایوسی واضح تھی کیونکہ سعود شکیل نے اہم کیچ چھوڑ دیا تھا اور کمنٹیٹرز نے بھی اسے ایک "آسان کیچ" قرار دیا۔یہاں تک کہ امپائر رچرڈ کیٹل بورو بھی اس موقع پر اپنا ری ایکشن نہ چھپا سکے ۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں