پاکستان نے بھارت کوہراکر کولی ول اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

 پاکستان نے بھارت کوہراکر کولی ول اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

ٹیکساس (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے احسن ایاز نے امریکا میں ہونیوالا کولی ول اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا ۔۔۔

 فائنل میں احسن نے انڈیا کے یاش بھارگوا کو شکست دی۔امریکی ریاست ٹیکساس میں ہونیوالے کولی ول اوپن سکواش میں تھرڈ سیڈ احسن نے انڈین حریف یاش کو تین ایک سے شکست دی۔ احسن نے پہلا گیم جیتا جس کے بعد یاش بھارگوا نے کم بیک کیا لیکن پھر تیسرا اور چوتھا گیم پاکستانی پلیئر نے جیت کر اپنے کیرئیر میں ایک اور ٹرافی کا اضافہ کیا،احسن کی جیت کا اسکور گیارہ چھ، آٹھ گیارہ، گیارہ تین اور گیارہ آٹھ رہا۔ واضح رہے کہ کولی ول اوپن سکواش کی مجموعی انعامی رقم تین ہزار ڈالرز تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں