قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر ایرانی ایتھلیٹ گولڈ میڈل سے محروم

 قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر ایرانی ایتھلیٹ گولڈ میڈل سے محروم

پیرس (سپورٹس ڈیسک )پیرالمپکس جے جیولین تھرو مقابلے میں ایران کے صادق بیت صیا کو قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر طلائی تمغے سے محروم کردیا گیا۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی ایتھلیٹ صادق بیت صیا نے 47.64 میٹر کے نئے پیرا اولمپک ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تاہم قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر انہیں میڈل سے محروم کردیا گیا جبکہ انکی بھارت کے نودیپ سنگھ جنہوں نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا انہیں طلائی میڈل سے نواز دیا گیا۔ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ پیرا ایتھلیٹ نودیپ سنگھ نے 47.32 کی جیولین تھرو کی تھی۔واضح رہے کہ عراق کے نخیلاوی ولڈان (40.46) نے کانسی کا تمغہ جیتا۔پیرا اولمپک کی قانونی کمیٹی کا کہنا ہے کہ صادق بیت صیا کو غیر مناسب طرز اور جھنڈا دکھانے پر ایونٹ سے باہر کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں