پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن لاہور پہنچ گئے

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ  گیری کرسٹن لاہور پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن لاہور پہنچ گئے ۔ہیڈ کوچ گیری کرسٹن جنوبی افریقہ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔

وہ چیمپئینز ون ڈے کپ کے میچز کے دوران فیصل آباد میں موجود ہوں گے۔ گیری کرسٹن کھلاڑیوں کی کارکردگی مانیٹر کریں گے اور مینٹورز سے مشاورت بھی کریں گے ۔ہیڈ کوچ کو چیمپئینز ٹرافی سے قبل مضبوط ون ڈے سکواڈ ترتیب دینے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ وہ پی سی بی کے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے بلائے جانے والے کنکشن کیمپ میں بھی شریک ہونگے ،دوسری جانب ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 22 ستمبر کو لاہور پہنچیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں