کانپور:سٹیڈیم میں بندروں سے بچنے کیلئے لنگورسکیورٹی پرتعینات

کانپور:سٹیڈیم میں بندروں سے بچنے کیلئے لنگورسکیورٹی پرتعینات

کانپور(سپورٹس ڈیسک)بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں بندروں کے خطرے سے نمٹنے کیلئے لنگوروں کو سکیورٹی پر رکھ لیا گیا ۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے کانپور کے گرین پارک سٹیڈیم میں بندروں کے خطرے کو روکنے کیلئے انوکھی کوشش کی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق کانپور کے یہ شرارتی بندر کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین سے کھانے پینے کی اشیاء اور موبائل فون چھین لیتے ہیں۔ بندر لنگوروں سے ڈرتے ہیں اس لیے حکام نے لنگوروں اور ان کے سنبھالنے والوں کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ لوگوں سے کھانے پینے کی چیزیں چھیننے والے بندروں سے بچا جا سکے ،اس کے علاوہ سکیورٹی گارڈز بھی سٹیڈیم میں موجود رہیں گے ۔ دوسری طر ف بھارت نے ٹاس جیت کربنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی اور35اوورزمیں 3وکٹوں کے نقصان پربنگال ٹائیگرز نے 107رنزبنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی اوردوبارہ پہلے روز کا کھیل شروع نہ ہوسکا،آج بنگال ٹائیگرزدوبارہ میدان میں اتریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں