لنکن بیٹر مینڈس نے بابراعظم کا 2 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

لنکن بیٹر مینڈس نے بابراعظم کا  2 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سری لنکن بیٹر کامندو مینڈس نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کا 2 سال پُرانا ریکارڈ برابر کردیا۔گال میں کھیلے جارہے۔۔

 سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن بیٹر نے یہ سنگ میل نیوزی لینڈ کیخلاف نصف سینچری سکور کرکے سرانجام دیا اور بابراعظم کے ٹیسٹ ریکارڈ کو برابر کردیا۔انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں لگاتار آٹھویں نصف سینچری کا ریکارڈ برابر کیا، یہ کارنامہ بابراعظم نے سال 2022 میں سرانجام دیا تھا۔سری لنکا کیلئے پہلے 8 ٹیسٹ میچوں میں 50 یا اس سے زائد سکور کرنے والے کامندو مینڈس پہلے بیٹر ہیں جبکہ انہوں نے سعود شکیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو اس سے قبل 7 لگاتار 50 سے زیادہ سکور کے ساتھ یہ ریکارڈ رکھتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں