بارش:چیمپئنز کپ کا دوسرا ایلیمنیٹر منسوخ، مارخورز فائنل میں پہنچ گئی

بارش:چیمپئنز کپ کا دوسرا ایلیمنیٹر منسوخ، مارخورز فائنل میں پہنچ گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )چیمپئنز ون ڈے کپ میں مارخورز اور لائنز کے درمیان دوسرا ایلیمنیٹر بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ میں جمعہ کو ٹورنامنٹ کے ایلیمنیٹر 2میں مارخورز اور لائنزکے درمیان میچ شیڈول تھا جو مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس تک نہ ہوا اور میچ منسوخ کردیا گیا۔میچ منسوخی کے بعد لیگ میچوں میں پوائنٹس ٹیبل پربہتر پوزیشن کے سبب مارخورز کی ٹیم چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں