پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم بھارت میں ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم بھارت میں  ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم رواں سال بھارت میں ہونے والی ویمن ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کریگی۔۔

ویمن ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 18 سے 27 اکتوبر تک بھارتی شہر بنگلورو میں ہوگی اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی نیٹ بال ٹیم کو اس اہم ایونٹ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے بھارتی ویزوں کے لیے درخواست جمع کرادی ہے تاکہ ٹیم اور آفیشلز کی روانگی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 5 آفیشلز اور 12 کھلاڑی حصہ لیں گے اور نیٹ بال فیڈریشن نے چیمپئن شپ میں شرکت کا بجٹ پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھجوا دیا ہے ۔

 ممکنہ کھلاڑیوں میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی نیٹ بالرز بھی شامل ہیں جو برطانیہ میں ٹریننگ کررہے ہیں جبکہ پاکستانی پلیئرز کا کیمپ فنڈز ریلیز ہونے کے بعد لگایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں