ٹیسٹ میں 300 وکٹیں ، رویندرا جدیجا دنیا کے تیسرے بائیں ہاتھ کے سپنر بن گئے

 ٹیسٹ میں 300 وکٹیں ، رویندرا جدیجا دنیا  کے تیسرے بائیں ہاتھ کے سپنر بن گئے

کانپور(سپورٹس ڈیسک ) بھارت کے آل راؤنڈر رویندرا جدیجا ٹیسٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بائیں ہاتھ کے سپنر بن گئے ۔

جدیجا نے 300 وکٹیں لینے کا اعزاز بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میں حاصل کیا۔ انہوں نے اپنی ہی گیند پر بنگلا دیشی بلے باز خالد احمد کا کیچ پکڑ کر وکٹ لی۔بائیں ہاتھ کے سپنرز میں سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ 433 وکٹیں لیکر پہلے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈینیل وٹوری 362 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ میں وکٹوں کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد رویندرا جدیجا ان 11 کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں اور 3ہزار رنز مکمل رکھے ہیں۔رویندرا جدیجا سے قبل بھارت کے کپل دیو اور روی چندرن ایشون نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں