سکائی سپورٹس نے پاک انگلینڈ سیریز کے نشریاتی حقوق لے لئے

سکائی سپورٹس نے پاک انگلینڈ سیریز کے نشریاتی حقوق لے لئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آخری لمحات میں انٹرنیشنل نشریات کے حقوق سکائی اسپورٹس نے حاصل کرلیے ۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانس گروپ اور اے آر وائی کنسورشیم کو پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے بین الاقوامی نشریاتی حقوق مل گئے ۔سکائی سپورٹس برطانیہ میں یہ سیریز نشر کرے گا جبکہ بی بی سی سپورٹ برطانیہ میں ریڈیو پارٹنر ہونگے ،کمنٹری پینل میں انگلینڈ کے 3 سابق کپتان ڈیوڈ گاور، مائیک ایتھرٹن اور ناصر حسین بھی شامل جبکہ پاکستان کی جانب سے رمیز راجا، عامر سہیل، بازید خان اور عروج ممتاز بھی پینل میں شامل ہیں، زینب عباس پریزینٹر کے فرائض سرانجام دیں گی۔دوسری جانب پاک انگلینڈ سیریز کی کوریج کیلئے 28 کیمرے استعمال کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں