اَن فٹ کھلاڑیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے: جیسن گلیسپی

اَن فٹ کھلاڑیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے: جیسن  گلیسپی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ ہم بین الاقوامی کرکٹ میں اَن فٹ کھلاڑیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔۔

 کچھ عرصے سے پاکستان کی ٹیم اچھا نہیں کھیل رہی، میرا پاکستان ٹیم کے ساتھ کوچنگ کا بڑا ٹف آغاز رہا۔ اس میں کچھ شک نہیں ہے کہ یہ ایک چیلنج ہے مگر میں پھر بھی پرجوش ہوں، انگلینڈ ٹیم جس طرح کھیلتی ہے ، اس میں بعض اوقات وہ غلط بھی ثابت ہوتے ہیں۔برطانوی میڈیا سے گفتگو میں جیسن گلیسپی نے کپتان شان مسعود کی فارم نہ ہونے پر بھی انہیں سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انڈر پریشر ہیں لیکن جانتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ موجودہ دور میں کیسے کھیلنی اور کس طرح ٹیم کو جتوایا جاسکتا ہے ۔ کھلاڑیوں کے ساتھ ہماری بڑی اچھی گفتگو ہوتی ہے ، پاکستان کی کوچنگ کرنے کے فیصلے سے پہلے میں بہت محتاط تھا۔ ہم سب کو مل بیٹھ کر بات چیت کرنا ہے اور معاملات آگے بڑھانے ہیں، یہ ٹیم گیم ہے اور ہمیں ٹیم کی حیثیت سے ہی چیزیں آگے بڑھانی ہیں۔ یہ بڑی اچھی بات ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کے لئے پاکستان آئی ہے ، یہ ٹیسٹ کرکٹ کے لئے اچھا ہے ۔ ہمارے پاس بڑے کوالٹی پلیئر ز ہیں، ہمیں ان پر یقین اور اعتماد کرنا ہے ، ہمیں اندازہ ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی مگر ہمیں بھی ڈسپلن کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں