راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، تصاویر وائرل

 راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، تصاویر وائرل

کابل (سپورٹس ڈیسک )افغانستان کے لیگ سپنر و سابق کپتان راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر افغان سپنر راشد خان کی شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔۔

جس میں سابق و موجودہ کرکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ٹی20 رینکنگ میں عالمی نمبر 3 بالر کی شادی کی تقریب پشتون رسم و رواج کے مطابق مقامی ہوٹل میں ہوئی۔افغان ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی نے راشد خان کو زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی اور جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں