18اکتوبرسے اسلام آباد میں گرلز سپورٹس کارنیول کا آغاز

18اکتوبرسے اسلام آباد میں گرلز سپورٹس کارنیول کا آغاز

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)وفاقی وزارت تعلیم 18 سے 20 اکتوبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں گرلز سپورٹس کارنیول کا انعقاد کریگی ۔۔

فیڈرل بورڈ اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے اشتراک سے یہ کارنیول بھرپور طریقے سے منایا جائے گا جس میں پاکستان بھر سے بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان تقریباً 4000 گرلز ایتھلیٹس شرکت کریں گی۔وزارت تعلیم کے تحت ان کھیلوں کے انعقاد کا مقصد طالبات کو با اختیار بنانا، کھیلوں کو فروغ دینا اور معاون ماحول میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے ۔ سپورٹس کارنیول میں ٹریک اینڈ فیلڈ، باسکٹ بال، فٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور ٹینس سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونگے ۔ گزشتہ روز پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اور وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اسلام آباد نے ا کارنیول کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں