ڈومیسٹک کے بہترین سپنرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کافیصلہ

ڈومیسٹک کے بہترین سپنرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کافیصلہ

ملتان(سپورٹس رپورٹر ) ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارم کرنے والے سپنرزکے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ اگلے دو روز کے دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوں گے۔۔

 اور فٹنس ٹیسٹ کیلئے مہران ممتاز سمیت 5 سپنرز کو طلب کیا گیا ہے ۔ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر ایک، دو اسپنرز کو دوسرے ملتان ٹیسٹ کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے ، سپنرز نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کیا جا چکا ہے ۔ نعمان علی اور زاہد محمود فٹنس ٹیسٹ کے دوران مطلوبہ معیار کو حاصل نہیں کرسکے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں