بھارت تاحال پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم کو ویزے دینے سے انکاری

بھارت تاحال پاکستان ویمنز نیٹ  بال ٹیم کو ویزے دینے سے انکاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارت نے 18اکتوبرسے بنگلورومیں شروع ہونیوالی ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ کیلئے تاحال پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم کو ویزے جاری نہ کئے۔۔

جس پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایشین اور ورلڈ باڈی سے شدید احتجاج بھی کیا ہے ، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ بھارتی ویزے کے لیے 3 ہفتے قبل ہی اپلائی کر دیا گیا تھا اورکئی بار یاد دہانی بھی کرائی لیکن جواب نہیں ملا۔علاوہ ازیں ایشین چیمپئن شپ کیلئے غیر ملکی ویمن کوچ کی خدمات بھی حاصل کی گئیں اور پاکستان کی کچھ کھلاڑیوں نے لندن میں غیر ملکی کوچ کی نگرانی میں پریکٹس بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں