بابر کوہلی موازنہ کرنیوالے ایشون اگلے ہی روز گولڈن ڈک پر آؤٹ

بابر کوہلی موازنہ کرنیوالے ایشون  اگلے ہی روز گولڈن ڈک پر آؤٹ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی سٹار بابراعظم اور ویرات کوہلی کے درمیان موازنہ کو بیوقوفی قرار دینے والے بھارتی سپنر اگلے ہی روز کیویز کیخلاف میچ میں گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے ۔

گزشتہ روز یوٹیوب چینل پر بھارتی سپنر روی چندران ایشون نے بابراعظم کے مداحوں کو مشورہ دیا تھا کہ دونوں بیٹرز کا ایک ہی سانس میں ذکر نہیں کرنا چاہیے ۔ بابراعظم کو بہترین کھلاڑی کے طور پر درجہ دیتا ہوں لیکن ویرات کوہلی کا اسٹیٹس بالکل الگ ہے ۔سوشل میڈیا سائٹس پر ایشون کے بابراعظم سے متعلق کمنٹس پر قومی کرکٹر کے مداح انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں اور تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں