چیمپئینز ٹرافی:بھار ت نے پی سی بی کی نئی پیشکش مسترد کردی

چیمپئینز ٹرافی:بھار ت نے پی سی بی کی نئی پیشکش مسترد کردی

ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے مبینہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی پیشکش کو مسترد کردیا گیا۔

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی سی بی نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم کو ہر میچ کے بعد چندی گڑھ یا دہلی واپس جانے کی تجویز دی تھی اوراب بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے میچ کے بعد ہندوستانی ٹیم کو ملک واپس بھیجنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ بورڈ کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کے انتظامات پر پی سی بی کی جانب سے ایسی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے ۔ اگر یہ منصوبہ انہیں پیش کیا جائے تو بھی وہ اسے قبول نہیں کرینگے ، بی سی سی آئی کا موقف برقرار ہے کہ ٹورنامنٹ کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ حکومت کریگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں