بہترین پرفارمنس، تاجر کا ہاکی کھلاڑی کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام

بہترین پرفارمنس، تاجر کا ہاکی  کھلاڑی کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) لاہورکے ایک تاجر طاہرسعید بٹ نے پاکستان ہاکی کے نوجوان کھلاڑی حنان شاہد کو بہترین پرفارمنس پر 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا۔

حنان شاہد کو انعامی چیک ایشین ہاکی چیمپئنز ترافی میں شادنار کارکردگی پر پیش کیا گیا۔ حنان شاہد نے کہا کہ ہاکی ہمارا خاندانی کھیل ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پہلے سے زیادہ اچھی پرفارمنس دیکر پاکستانی ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالوں۔ پرائیوٹ سطح پرقومی کھلاریوں کی اس طرح کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے ۔ انعام ملنے سے بہت حوصلہ ملتا ہے اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوتاہے ۔ کوشش ہوگی کہ آئندہ ایونٹس میں مزید بہتر کھیل پیش کرکے پاکستان کی کامیابیوں میں کرادار ادا کروں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں