رابن اتھپا ہانگ کانگ سکسز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے کیلئے پرجوش
ہانگ کانگ (سپورٹس ڈیسک )دائیں ہاتھ کے بیٹر رابن اتھپا نے ہانگ کانگ سکسز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے پر اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔۔
کہ وہ ٹیم کا کپتان بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہانگ کانگ سکسز 2024 کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہیں کیونکہ بھارتی ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے ،ٹورنامنٹ کے دوران زبردست کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
بھارتی سکواڈ میں کیدار جادیو، منوج تیواری، اسٹورٹ بنی، شریوتس گوسوامی، بھرت چپلی اور شہباز ندیم شامل ہیں۔