پروٹیز کو ٹیسٹ میں شکست دینے کیلئے حکمت عملی تیار
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مشکلات سے بچانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ۔
اس سے قبل پاکستان کو جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ کرکٹ میں مشکلات کا سامنا رہا ہے جب کہ پاکستان نے اگلے ماہ جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے ، 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے ۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان وائٹ بال سیریز 10 سے 22 دسمبر تک کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اگلے ماہ جنوبی افریقا میں کھیلے جانے والے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس کے تحت ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ میں ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جنوبی افریقا میں ٹریننگ کیمپ لگا کر کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع دیا جائے گا، ٹریننگ کیمپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی شرکت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ میں 7 سے 10 روز کا کیمپ لگانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ آل فارمیٹ کھلاڑی پہلے ہی جنوبی افریقہ میں وائٹ بال سیریز کھیل رہے ہوں گے ۔