نوجوان کرکٹر دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

نوجوان کرکٹر دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

پونے (سپورٹس ڈیسک ) مقامی ٹیموں کے مابین میچ میں 35 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ بھارتی شہر پونے کے گروارے سٹیڈیم میں میچ کے دوران 35 سالہ کرکٹر عمران پٹیل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے ۔کھلاڑی اوپنر کے طور پر بیٹنگ کرنے آیا ۔۔

اور پچ پر کچھ وقت گزارنے کے بعد سینے اور بازو میں درد کی شکایت کرنے لگا۔انہوں نے آن فیلڈ امپائرز کو معاملے سے آگاہ کیا اور انہیں میدان چھوڑنے کی اجازت دے دی گئی۔ تاہم پویلین واپس جاتے ہوئے عمران گرگئے ۔میچ کی لائیو سٹریمنگ کے دوران یہ سارا واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا، عمران کے گرتے ہی میدان میں موجود دیگر کھلاڑی ان کی طرف آئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔عمران پٹیل کے سوگواران میں بیوی اور 3 بیٹیاں ہیں جبکہ سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر محض 4 ماہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں